سردی کا موسم طویل ہو جانے کا امکان

مارچ کے ماہ میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا، اپریل کے ماہ میں موسم بہتر رہنے کا امکان

منگل 10 مارچ 2020 19:35

سردی کا موسم طویل ہو جانے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2020ء) سردی کا موسم طویل ہو جانے کا امکان، مارچ کے ماہ میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا، اپریل کے ماہ میں موسم بہتر رہنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مارچ کے اختتام تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے اور اپریل کا مہینہ بہتر گزرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید چار روز اور اگلے ہفتے میں بھی بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں کمی آنے کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔ عمومی طور پر مارچ کے ماہ میں ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم معتدل رہتا ہے، تاہم اس مرتبہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث بیشتر علاقوں کا موسم اب بھی سرد ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ برس ہی پیشن گوئی کی گئی تھی کہ ملک میں رواں موسم سرما کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے۔

تاہم موسم کی یہ صورتحال گندم کی فصل کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی فصل کیلئے مزید بارشیں نقصان دہ ثابت ہوں گی۔ موسم کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے تمام اضلاع میں بدھ سے جمعہ تک تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ بلوچستان میں چاغی، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، پشین، ہرنائی، موسی خیل، بارکھان اور سندھ میں لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد اور شکارپور میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ کشمیر، خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاووں، اسلام آباد/راولپنڈی سمیت پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس صورتحال کے باعث پہاڑی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی