چشتیاں اور نواحی شہروں میں 18مارچ سے دن کے وقت موسم گرما کا آغاز ہ ہوجائے گا، محکمہ موسمیات

منگل 17 مارچ 2020 20:19

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق چشتیاں اور نواحی شہروں میں 18مارچ سے دن کے وقت موسم گرما کا آغاز ہ ہوجائے گا جس سے لاکھوں ایکڑ رقبہ میں گندم کی تیار فصل کوفائدہ پہنچے گا ۔تاہم 30مارچ تک رات کے وقت درجہ حرارت 16سے 17 سنٹی گریڈ رہنے کی بناء پررضائیوں کی سردی برقراررہے گی۔آئندہ 30 مارچ تک دن کے وقت درجہ حرارت 27سی32سنٹی گریڈ تک ہوجانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آسمان پرجزوی طور پر بادل بھی چھائے رہیں گے۔تحصیل ہسپتال چشتیاں کے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ و سینئر فزیشن ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے ہدایت کی ہے کہ بدلتے موسم اور کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور عورتوں و بچوں اوربوڑھوں کو موٹر سائیکل پر بٹھانے سے گریز کریں ،ہیلمٹ لازمی استعمال کریں اورپیدل چلنے والے لوگ فیس ماسک استعمال کریں اور کسی بھی تکلیف کی صورت میںخود دوائی لینے کی بجائے سرکاری ہسپتا ل میںڈاکٹر سے کی ہدایات پر عمل کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu