گرمی کے آغاز میں مزید تاخیر ہوگئی، موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشن گوئی

آئندہ دو روز تک اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پیر 30 مارچ 2020 20:56

گرمی کے آغاز میں مزید تاخیر ہوگئی، موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشن گوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2020ء) گرمی کے آغاز میں مزید تاخیر ہوگی، موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشن گوئی، آئندہ دو روز تک اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز تک راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران دیر، کوہستان، شانگلہ، بونیر، سوات، چترال، مالاکنڈ اور کشمیر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے جبکہ بارش اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو اسلام آباد مطلع ابرآلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر اور گلگت بلتستان میں میں مطلع ابرآلود راور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلاع چترال، دیر، کوہاٹ، مردان، میرکھانی، سیدو شریف، پشاور، کالام، کرم، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،ڈی آئی خان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، لاہور، سرگودہا، جہلم، اٹک، میانوالی، لیہ اور بھکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملتان اور ڈی جی خان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ اور ژوب میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی۔ پاراچنار 08، بنوں 02 اور کوئٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..