نیب کرپشن فری پاکستان کیلئے پرعزم ہے ،نیب افسران کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں،وہ ریاست کے ملازم ہیں ، نیب

جمعہ 10 اپریل 2020 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) نیب کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں کہاگیاہے کہ ،نیب کرپشن فری پاکستان کیلئے پرعزم ہے ،نیب افسران کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں،وہ ریاست کے ملازم ہیں ۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب کا دائرہ کار ملک کے کونے کونے میں پھیلایا جا چکاہے،تین ہزار شکایت کنندگان کھلی کچہری میں خود چیئرمین نیب سے مل چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے دو سالوں کے دوران ایگزیکٹو بورڈ کے 25اجلاس بلائے ،نیب کرپشن فری پاکستان کیلئے پرعزم ہے ،نیب افسران کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں،وہ ریاست کے ملازم ہیں ۔ نیب اعلامیہ میں کہاگیاکہ تمام انکوائریاں ،انوسٹی گیشن قانون کے دائرے میں رہتے ہوے مکمل کی جارہی ہیں، چیئر مین نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو موثر ترین حکمت عملی کے طور پر تسلیم کیا گیا ،گزشتہ دو سالوں کے دوران اٹھاے گئے اقدامات کے باعث نیب آج ایک متحرک ادارہ بن چکا ہے ،پوری قوم کی کرپشن کے خاتمے کیلئے نظریں نیب پر ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu