شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کیسز کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی

جمعہ 10 اپریل 2020 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ،رمضان شوگر ملز اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 23اپریل تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا جاسکا،جس کے باعث حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔

اسی کیس میں شہباز شریف کی جانب سے پلیڈر محمد نواز ایڈوکیٹ نے حاضری مکمل کروائی،بعد ازاں عدالت نے حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے لئے دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23اپریل اپریل تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13روز کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

اسی عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے آشیانہ اقبال کیس کی سماعت کی ،کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش نہ کیا گیا جبکہ فواد حسن فواد اور بلال قد وائی عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے بھی حاضری لگائی، بعد ازاں احتساب عدالت نیکیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو 23اپریل کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..