اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہوں گی، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

این ڈی ایم اے نے 3 سے 6 مئی تک این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی

اتوار 3 مئی 2020 00:31

اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہوں گی، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2020ء) اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہوں گی، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے 3 سے 6 مئی تک این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 4 روز کے دوران ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

ہفتہ کو اس حوالے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ کے روز تک ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے نے موسمیاتی حالات کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی تلقین کی ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھنے، ہنگامی حالات سے نمٹنے، معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو تمام ممکنہ انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ہفتے کی شب کو سوات کے علاقے میں مسلسل کئی گھنٹے تک طوفانی بارش نے تباہی مچا دی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ طوفانی بارش کے باعث کئی علاقوں سے مکانات کی چھتیں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ واضح رہے کہ ملک میں اپریل کے ماہ میں غیر متوقع بارشوں کے باعث تاحال گرمی کی شدت میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ جبکہ اب مئی کے ماہ میں بھی غیر متوقع بارشوں کے سلسلے کے آغاز سے موسم کی صورتحال بہتر رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان