امریکی یونیورسٹی آف پٹس برگ میں کورونا پر اہم تحقیق کرنے والے چینی ماہر پراسرار انداز میں قتل

ڈاکٹر بنگ لیواپنی تحقیق کے نتیجہ میں انتہائی اہم انکشافات کرنے والے تھے

بدھ 6 مئی 2020 20:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) امریکی ریاست پنسلوانیہ کی یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سینٹر میں کورونا وائرس پر نہایت اہم تحقیق کرنے والے چینی ماہر جواپنی تحقیق کے نتیجہ میں انتہائی اہم انکشافات کرنے والے تھے کو پراسرار انداز میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 46 سالہ قاتل ہائو گو نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق 37 ڈاکٹر بنگ لیو کو راس ٹائون شپ میں ان کے گھر میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اکیلے تھے۔ پولیس کے مطابق 46 سالہ قاتل ہائو گو مبینہ طور پر کھلے رہ جانے والے دروازے سے گھر میں داخل ہوا اور اس نے ڈاکٹر بنگ لیو پر فائرنگ کر دی۔ ڈاکٹر بنک لیو کو سر، گردن اور پیٹ کے نچلے حصے میں کئی گولیاں لگیں۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار پٹس برگ پوسٹ گزٹ کے مطابق گھر میں ڈاکٹر بنگ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہتے تھے جو اس واقعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھیِں ۔

جوڑے کے ہاں اولاد نہیں تھی۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد قاتل گھر سے نکل کر تقریبا ایک سو گز کے فاصلے پر کھڑی اپنی کار کے پاس پہنچا اور خود کو گولی مار دی۔ قاتل ڈاکٹر بنگ لیو کا جاننے والا تھا تاہم قتل کے محرکات کا فوری علم نہیں ہو سکا۔ قاتل نے واردات کے بعد ڈاکٹر بنگ لیو کے گھر سے کوئی چیز نہیں اٹھائی۔ ڈاکٹر بنگ لیو امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سینٹر کے کمپیوٹیشنل اینڈ سسٹمز بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔

یونیورسٹی کی طرف سے ان کی موت پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بنگ لیو کورونا وائرس (ایس اے آر ایس سی او وی۔ ٹو) سے انفیکشن کا باعث بننے والے سیلولر مکینزم اور اس انفیکشن کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے سیلولر بیسز بارے اپنی تحقیق کے دوران حاصل ہونے والی اہم معلومات کا انکشاف کرنے والے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بنگ لیو کی سائنسی مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تحقیق پر کام جاری رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر لیو کا تعلق چین سے تھا۔ انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کر رکھی تھی۔ انہوں نے پوسٹ ڈاکٹریٹ سٹڈیز پٹس برگ کی معروف کارنیگی میلن یونیورسٹی سے مکمل کی تھیں۔یونیورسٹی آف پٹس برگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر بنگ لیو تحقیق کے شعبہ کی ایک معروف شخصیت ، انتہائی زہین انسان تھے اور وہ اپنے ساتھیوں میں بے حد مقبول تھے۔

وہ گذشتہ چھ سال سے یونیورسٹی آف پٹس برگ سے وابستہ تھے اور اس عرصہ کے دوران انہوں نے ایک کتاب اور 40 سے زیادہ مقالات تحریر کئے تھے۔ ان کے ایک ساتھ ڈاکٹر آئیوٹ بہار کے مطابق اگرچہ ڈاکٹر بنگ لیو کو کورونا وائرس پر تحقیق میں تھوڑا ہی عرصہ ہوا تھا تاہم انہوں نے اپنی تحقیق کے دوران کورونا وائرس بارے انتہائی دلچسپ نتائج حاصل کرنا شروع کر دیئے تھے۔ ڈاکٹر بنک لیو کی بیوہ اس وقت چین میں ڈاکٹر بنگ لیو کے والدین کے پاس مقیم ہیں۔ یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سنیٹر ایک بڑا ادارہ ہے جس کے تحت چلنے والے ہسپتالوں کی تعداد 40 اور دیگر طبی مراکز کی تعداد 700 ہے۔ ادارے کے ملازمین کی تعداد 87 ہزار ہے۔۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے میدانی علاقوں میں  موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید  بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش   کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے  تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی

آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی

بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات میں متعدد افراد جاں بحق

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات میں متعدد افراد جاں بحق