آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 22 مئی 2020 16:50

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام یا رات کے اوقات میں گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال ، سیالکوٹ ،راولپنڈی، چکوال، ٹیکسلا، اٹک، جنڈ، لاوہ، گوجرخان، کوٹلی ستیاں،جھنگ ، گجرات، سرگودھا، میانوالی ،بھکر،فیصل آباد اور مری میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان ،زوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ ،اور لورالائی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،سکھر اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم ر ہے گا۔

(جاری ہے)

شام یا رات کے دوران میں دیر، چترال ، سوات ، مانسہرہ ، کوہاٹ ،ایبٹ آباد، مالاکنڈ،وادی پشاور ، خیبر، بونیر، مردان، نوشہرہ، کرم ، باجوڑ،کوہستان ، بٹگرام ، صوابی اور چارسدہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گذ شتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،لاہور شہر میں جمعہ کے روز صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز ہفتہ اوراتوار کے روز بھی لاہور شہر کا موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔جبکہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہیگا، شام یا رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر