صوبائی حکومتی اراکین کے ذہنوں میں کرونا سے زیادہ یہ سوال ہے کہ انہوں نے لاک ڈاون صحیح کیا یا نہیں، سدرہ عمران

ہفتہ 6 جون 2020 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے سندھ اسمبلی کیاجلاس میں خطاب کے دوران تمام ڈاکٹرز و طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے پہلے کیس کی تشخیص سے لے کراب تک ڈاکٹرز و طبی عملہ عدم سہولیات کے باوجود اپنی جان جو خطرے میں ڈال کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے سیکورٹی اداروں اور میڈیا نمائندگان کو بھی ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس صوبے کی بہتری لے لیے حزب اختلاف کی کوششوں کے بعد بلایا گیا، اور اجلاس میں حکومتی اراکین نے صرف وزیر اعظم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس وزیر اعظم کو جسکی ہر تقریر کا موضوع صرف ملک کی غریب عوام کی فلاح ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان نے پیپلز پارٹی کی 12 سال سے جاری کرپشن کو روک دیا ہے،اس لئے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

صوبائی حکومتی اراکین کے ذہنوں میں کرونا سے زیادہ یہ سوال ہے کہ انہوں نے لاک ڈاون صحیح کیا یا نہیں۔ دنیا میں 25 جنوری 2020 کو کرونا کو عالمی وبا قرار دیا گیا، اور 25 فروری کو ملک میں کرونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ پیپلز پارٹی نے 25 فروری سے آج تک لاتعداد پریس کانفرنس میں صرف وفاقی حکومت پر الزامات کی بارش کی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 25 اپریل تک ملک میں 25 ہزار کیسز رپورٹ ہونا تھا، جبکہ وفاقی حکومت کی مثبت حکمت عملی کے سبب ملک میں 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جسکے بعد دنیا بھر میں وفاقی حکومت کی حکمت عملی کو بے حدپزیرائی ملی۔

سدرہ عمران نے مزید کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی یومیہ میٹنگ ہوتی ہے جس میں تمام صوبوں کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ کرونا کتنی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اٹھارویں ترمیم جہاں صوبوں کو خودمختاری دیتی ہے وہیں ذمہ داری میں اضافہ بھی کرتی ہے۔ مگر سندھ حکومت کی ذمہ داری اور کرونا کے خلاف اقدمات صوبے میں نظر نہیں آئے۔ ان 100 دنوں میں 28 لاکھ پی پی ای کٹس وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو دی،مگر وہ کٹس ڈاکٹرز کو نہیں دی گئی،البتہ بازاروں میں بکتی ہوئی نظر آئی۔

سدرہ عمران نے تجاوزیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کرونا کے حوالے سے بنائی گئی ہیلپ لائن کو مفت قرار دیا جائے۔ عوام و ڈاکٹرز کی آگاہی کے لیے ایک ایسا پروگرام بنایا جائے جس میں انہیں علم ہو کہ کس ہسپتال میں کتنے بستر موجود ہیں، سندھ میں ٹیلی میڈیسن کو متعارف کروایا جائے اور سندھ میں کرونا کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائے تا کہ سندھ کی عوام کو شعور حاصل ہو کہ کرونا سے کس طرح اور کن احتیاطی تدابیر کے ذریعے بچا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..