محکمہ موسمیات نے تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشنگوئی کردی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2020ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بادل چھائے رہنے اور تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے۔ کہ بارش رواں ماہ جون کے اختتام تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

جس سے شہر کا موسم خوشگوار رہے گا۔ اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلو رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Your Thoughts and Comments