مختلف علاقوں میں طوفان اور بارش سے 33 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل، بارش رکتے ہی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے، ترجمان فیسکو

پیر 29 جون 2020 14:08

مختلف علاقوں میں طوفان اور بارش سے 33 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل، بارش رکتے ہی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے، ترجمان فیسکو
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) اتوارو پیر کی درمیانی رات اور پیر کی علی الصبح فیصل آباد، جھنگ، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ،سمندری سمیت ریجن کے مختلف علاقوں میں طوفان اور بارش سے فیسکو کے 33 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم پیر کی صبح بارش رکتے ہی مذکورہ فیڈرز کے متعلقہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

فیصل ۱ٓباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں جہاں شدید طوفان بادوباراں سے مختلف فیڈرز میں ٹرپنگ اور فنی خرابی پیدا ہوئی ہے وہاں فیسکو چیف شفیق الحسن کی ہدایت پر آپریشن اورکمپلینٹ سٹاف ہائی الرٹ اور فیلڈ میں موجودہے جبکہ ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی او صاحبان بھی بحالی کے کاموں کی براہ راست خسد نگرانی کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لائن سٹاف کو بجلی کی بحالی کے کاموں کے دوران سیفٹی اصولوں کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے تاہم بجلی کے عارضی تعطل پرفیسکو صارفین سے معذرت خواہ ہے۔انہوں نے بارشوں کے دوران صارفین کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور برقی تنصیبات سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا