سرگودہا اور گردونواح میں صبح ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

سرگودہا اور گردونواح میں صبح ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) سرگودھا اور گردونواح میں گرمی اور حبس کی وجہ سے مرجھائے ہوئے چہرے گزشتہ رات اور صبح ہونیوالی موسلا دھار بارش سے کھل اٹھے ۔

(جاری ہے)

صبح ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی کیساتھ پنکھوں کی ہوائیں ٹھنڈی ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ،جبکہ بارش کے پانی کی وجہ سے نواحی کالونیوں میں کیچڑ اور پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، کئی مقامات پر گٹر بند ہونے سے سیوریج کے نظام میں بھی خلل پڑا۔

Your Thoughts and Comments