اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوااور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 1 جولائی 2020 12:06

اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوااور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوااور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسطی،جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب، ملتان 40، ڈیرہ غازی خان 22، خانیوال18،کوٹ ادوایک ، بلوچستان، زیارت 10، خضدار ، بارکھان 4، پنجگور، دالبندین، کوئٹہ، قلات ایک، خیبر پختونخوا، بنوں میں 4ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، نوکنڈی 47 ، موہنجوداڑو اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu