انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار کورونا ٹائیگرفورس کے رضا کار اپنا کام بھر پور طریقہ سے انجام دے رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر سرگودہا

منگل 7 جولائی 2020 16:27

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار کورونا ٹائیگرفورس کے رضا کار اپنا کام بھر پور طریقہ سے انجام دے رہے ہیں۔ اچھی کارکردگی کے حامل ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کو انعامات ‘ ایوارڈز سے نوازا جائیگا اور انہیں سول ڈیفنس کے علاوہ ریسکیو 1122کی ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کی جائیگی۔

زرائع کے مطابق ضلع کونسل ہال میں کورونا ٹائیگرفورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بغیر معاوضہ کے خدمات انجام دینے والے کورونا ٹائیگرفورس کے ممبران کوجلد شناختی کارڈ بھی جاری کئے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ٹائیگرفورس کی بھر پور آگاہی کی بدولت کورونا کے کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے رضاکاروں کی آئندہ ممکنہ سیلاب عید الاضحی او رمحرم الحرام کے دنوں میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں مخیر حضرات ‘ سرکاری او ررفاعی اداروں سے مل کر 22ہزارخاندانوں میں 40لاکھ روپے کاراشن تقسیم کیاجاچکاہے جبکہ حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت اب تک اربوںروپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تقریبا 18ہزار 3سوافراد نے کورونا ٹائیگرفورس کیلئے رجسٹرڈ کروایا او راب تک 6ہزار 5سو رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جنہیں بازاروں ‘ احساس سنٹرز ‘ پٹرول پمپس ‘ بینک سمیت مختلف عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ گھروں میں قرنطینہ کی پالیسی کے بعد کورونا ٹائیگرفورس کو ایسے مریضوں کا روزانہ کی بنیا دپر گھر پر جاکر مانیٹر کرنے کی بھی ذمہ داری سونپی جارہی ہے تاکہ کورونا متاثرہ مریض بازاروں ‘ گلی محلوں میں نہ گھومے پھریں او رمحکمہ صحت کی ٹیمیں ان کے روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او فیصل گلزار نے کہاکہ کورونا جیسی وبائ کے دوران اپنے آپ کو دوسروں کیلئے وقف کرنے والے رضاکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

کورونا ٹائیگرفورس کو پو ری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمیونٹی پولسنگ کیلئے ٹائیگرفورس بڑی مد دگارثاب ہو رہی ہے۔ انہوں نے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کابے لوث سلسلہ جاری رکھیں۔ ڈی پی او نے کورونا ٹائیگرفورس کے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ عوام الناس میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے شعور اجاگرکریں۔ تقریب سے کورونا ٹائیگرفورس کے رضاکاروں رانا حفیظ الرحمن ‘ محمد زبیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے