بلدیہ کورنگی کی جانب سے بارش کے بعد رین ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کا آغاز

شاہراہوں اور گلیوں سے بروقت برساتی پانی کی نکاسی اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنا یا جائے سید نیئر رضا کی متعلقہ افسران کو ہدایت

منگل 7 جولائی 2020 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے بارش کے بعد رین ایمرجنسی ہنگامہ پلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ،گزشتہ روزطوفانی بارش کے دوران شاہراہوں پر گرنے والے درختوں کو شاہراہوں سے جہاں بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا گیا وہیں شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے لئے محکمہ سالڈ ویسٹ کے افسران وعملہ بھاری مشنریاور افرادی قوت کے ساتھ سڑکوں پر نکل آیا رات گئے تک شاہراہوں اور گلیوں سے ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا یا گیا ۔

(جاری ہے)

بارش کے بعد چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی کا تفصیلی دورہ کرکے رین ایمرجنسی اور نکاسی آب کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر بلدیاتی نمائندے اور بلدیہ کورنگی کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کی مختلف شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو اپنی نگرانی میں یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ افسران و عملے کو ہدایت دیتے رہے اس موقع پر انہوںنے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مزید متوقع برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہا جائے تمام دستیاب مشنریز اور عملے کو آن روڈ رکھا جائے بارش کے فوری بعد نکاسی کے عمل کا آغاز کرکے شاہراہوں اور گلیوں کو مکمل کلیئر کیا جائے دورے کے دوران بلدیہ کورنگی کے تحت برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہا کہ دوران برسات نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے رین ایمرجنسی کے تحت بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کی چھٹیاں منسوخ اور افسران وعملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں دوران برسات بروقت عوامی شکایات کے ازالے کے لئے کنٹرول روم کو 24گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان