محکمہ تحفظ ماحولیات کی سموگ ، فضائی و ماحولیاتی ۱ٓلودگی سے بچائو کیلئے فیصل آباد سمیت 7اضلاع کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے اینٹوں کے بھٹے فوری زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایت

منگل 7 جولائی 2020 16:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ ، فضائی و ماحولیاتی ۱ٓلودگی سے بچائو کیلئے فیصل آباد سمیت 7اضلاع کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے اینٹوں کے بھٹے فوری زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ تحفظ ماحولیات فیصل ۱ٓباد کے ڈپٹی ائریکٹر فرحت عباس کموکا نے منگل کے روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی پنجاب کی طرف سے سموگ و فضائی آلودگی سے بچائو کیلئے فیصل آباد سمیت 7ڈسٹرکٹس کو ریڈ زون میں ڈکلیئر کرتے ہوئے فیصل آباد، لاہور ،قصور، شیخوپورہ ، گوجرا توالہ ، ننکانہ صاحب اور ملتان کے علاقوں میں واقع تمام بھٹہ جات کو نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر نے کیلئے 30جون 2020ء تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کل 476کے قریب بھٹہ جات ہیں جن میں سے اب تک 86بھٹوں کو پرانی ٹیکنالوجی سے نئی زگ زیگ اٹالین ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ باقی ماندہ کو باقاعدہ طور پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ نوٹسز کے اجراء کے بعد اگرباقی ماندہ بھٹہ مالکان نے اپنے اپنے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوںنے بتایا کہ اس نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے انوائر مینٹل پروٹیکشن ایجنسی پنجاب لاہور نے پنجاب کے دیگر 11اضلاع کو بھی ریڈ زون میں ڈکلیئر کرتے ہوئے ان کیلئے 31اگست 2020ء کی ڈیڈ لائن دی ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب کے دیگر تمام اضلاع کیلئے بھی پروٹیکشن ایجنسی کی طرف سے 30ستمبر 2020ء تک کی آخری تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ 31دسمبر 2020ء کے بعد انوائر مینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے احکامات کے مطابق اگر بھٹہ مالکان نے اپنے اپنے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی زگ زیگ پر منتقل نہ کیا تو پنجاب بھر میں ان تمام بھٹوں کو بند کر دیا جائے گا۔انہوںنے بتایاکہ ان پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹوں سے فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیاںسموگ کا سبب بن رہے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ