جماعت اسلامی کی تمام لوگ کورونا وباء کے دوران متحرک رہے ، مو لا نا عبد الحق ہا شمی

ساڑھے تین کروڑروپے کاامدادی کام کیا ،قوم کی بہترین رہنمائی وخدمت کی خدمت کیساتھ دعوت کاکام بھی جاری رکھا، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

منگل 7 جولائی 2020 17:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی کی تمام لوگ کورونا وباء کے دوران متحرک رہے ساڑے تین کروڑروپے کاامدادی کام کیا قوم کی بہترین رہنمائی وخدمت کی خدمت کیساتھ دعوت کاکام بھی جاری رکھا حالانکہ ملک کی بڑی بڑی جماعتیں گوشہ نشین تھی الحمد اللہ یہ صلاحیت صرف جماعت اسلامی میں موجود ہے کہ ہر قسم کی مشکلات،خطرات کے باوجود عوام کی خدمت اوردعوت وتبلیغ میں مصروف رہی ۔

امرائے اضلاع ،ذمہ داران توسیع دعوت ،توسیع تنظیم وارکان سازی پر بھر پور توجہ دیں نئے لوگوں نئی علاقوں میں جائیں نئے ارکان وکارکنان بناکر یونٹ وتنظیم سازی پر توجہ دیں ۔ ہم نااہل حکمرانوں سے نجات دلاکر ملک کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بناسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

قوم آئندہ الیکشن میں حقیقی خدمت کرنے والی دین داردیانت دارپارٹی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کے سفر کی راہ ہموارہوجائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی مجلس شوریٰ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء بشیر احمدماندائی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،میر محمد عاصم سنجرانی سمیت صوبہ بھر سے اراکین شوریٰ نے شرکت کی اجلاس میں جماعتی ودیگر فوت شدگان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

اجلاس کے شرکاء نے کرونالاک ڈائون ،ٹڈی دل کی وجہ سے مسائل ومشکلات پر بحث کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے کرونا اور ٹڈ ی کے حوالے سے نہ عوام کی رہنمائی کی اورنہ ہی مستحقین کی دیانت کیساتھ خدمت کی جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات وپریشانیوں میں بدترین اضافہ ہوامہنگائی ،بے روزگاری ،بدامنی ،بدعنوانی کے ذمہ دارنااہل حکمران ہیں چمن بارڈر 4ماہ سے بند ہونے کی وجہ سے چمن کے عوام وتاجر فاقہ کشی وبے روزگاری کاشکار ہیں مگر حکومت اوران کے ممبران مدہوش ہے صرف اجلاسوں ،وعدوں اوربے عمل اعلانات پر عمل کیا جارہا ہے ۔

سخت گرمی میں عوام کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اورقلت آب کا سامناہے پریشان عوام کو ٹینکرمافیاکے حوالے کر دیا گیا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔اس موقع پرسابقہ کاروائی کی توثیق کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے فیصلوں پر عمل درآمد کاجائزہ پیش کیا ۔اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے گزشتہ کرونا لاک ڈائون کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن نے پہلے مرحلے میں عوام کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے آگہی وشعور دینے کی مہم چلائی پھرچودہ ہزارمتاثرین ومستحق خاندان کوراشن فراہم کیے پندرہ ہزار ماسک ،ایک ہزار افراد کو تیارکھانا ،فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز،صحافی وسیکورٹی فورسزکو چودہ سو حفاظتی کٹس دینے کیساتھ سینی ٹائزروصابن بھی تقسیم کیے ۔

الحمداللہ صوبہ بھر میں اس مہم کے دوران چار ہزار مقامات پر دوسو مشینوں کے ذریعے سپرے کیے گیے بارہ سو رضاکاروں نے صوبہ بھر میں سترہ سومساجد ،چرچزومندروں اورعوامی مقامات پر حفاظتی سپرے کیے کوئٹہ کے تمام وارڈزمیں ہمارے پانچ سو رضاکاروں نے کام کیا۔ الخدمت فائونڈیشن حکومت اور ان کے اداروں کیساتھ ملکر ٹڈی دل سمیت دیگر عوامی پراجیکٹس پر کام کریں گے تاکہ مستحقین کی دیانت کیساتھ مددہوجائے ۔

اجلاس میں سالانہ آڈٹ رپورٹ وسالانہ بجٹ 2020,21ناظم مالیات سلطان محمدمحنتی نے پیش کیا۔اس کے حوالے بلدیاتی ،صوبائی وقومی الیکشن کے حوالے سے بھی مشاورت وتجاویزپیش کی گئی اوراضلاع میں استحکام دعوت وتنظیم کے حوالے سے بھی آراء وتجاویز شرکا نے تحریری طور پر دیے ۔اجلاس میں صوبے کے سیاسی صورتحال جماعت اسلامی کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگوہوئی اور صوبے کی سیاسی صورت حال ،علاقائی مسائل کے حوالے سے قراردادیں پاس ہوئی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان