پاک افغان بارڈر کی بندش سے ہزاروں لوگ بیروزگار ہیں وفاقی حکومت کو صرف اپنے پیٹ کی فکر ہے ،حاجی علی مدد جتک

بلوچستان میں غربت کی ستائی عوام کو بے روزگار کردیا گیا ہے ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان

منگل 7 جولائی 2020 17:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کی بندش کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہیں وفاقی حکومت کو صرف اپنے پیٹ کی فکر ہے بلوچستان میں غربت کی ستائی عوام کو بے روزگار کردیا گیا ہے ،چمن بارڈر کو فور ی طور پر کھول کرلوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ، یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی، حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں لوگوں کا گزر بسر بارڈر تجارت سے منسلک ہے چار ماہ سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگاراور انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں لوگ نان شبینہ کے محتاج اور ایک ماہ سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلے ہی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے اب بارڈر بند کر کے ان سے انکا واحد ذریعہ معاش چھیننا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے بارڈر کی بندش کی وجہ سے ہزاروں خاندان پریشانی کا شکار ہیں لوگ حکومت سے فریاد کر رہے ہیں کہ انہیں انکا روزگار فراہم کیا جائے لیکن حکومت مختلف بہانے بنا کر معاملے کو آئیں بائیں شائیں کر رہی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے ، حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ بارڈر پر تجارت اور کام کرنے والے افراد کے مطالبات جائز ہیں انکی بھر پور حمایت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد بارڈر کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں تا کہ ہزاروں افراد کو درپیش اس اہم مسئلے کو حل کیا جا سکے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان