نوشہرہ ،گل ڈھیری میں تبلیغی جماعت کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

منگل 7 جولائی 2020 17:21

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) نوشہرہ کے علاقہ گل ڈھیری میں تبلیغی جماعت کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ جس کے نتیجے میں تبلیغی جماعت داعی ڈرائیور سمیت جاں بحق جبکہ دیگر ساتھی بال بال بچ گئے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کر دی واقعات کے مطابق گذشتہ رات تبلیغی جماعت کے داعیان تبلیغ سے واپس گل ڈھیری سے نوشہرہ آررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تبلیغی مرکز کے رکن فہیم سکنہ نوشہرہ کینٹ اور گاڑی کا ڈارئیور موقع پر جاں بحق جبکہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیگر تبلیغی ساتھی بال بال بچ گئے اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ۔

Browse Latest Weather News in Urdu