بنوں،کرم پل کنارے بنائے جانے والی مال مویشی منڈی کے خلاف علاقہ کے مکینوں نے بھر پور احتجاج کی دھمکی دیدی

منگل 7 جولائی 2020 17:22

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) کرم پل کنارے بنائے جانے والی مال مویشی منڈی کے خلاف علاقہ کے مکینوں نے پریس کانفرنس میں بھر پور احتجاج کی دھمکی دے دی کہ منڈیاں عوام کی فلاح اور علاقہ کی ترقی کے لئے بنائے جاتے ہیں ان کو نقصان پہنچانے کے لئے نہیں مجوزہ منڈی سے اگر چہ کچھ لوگوں کو فائندہ ہوگا لیکن اس کی وجہ سے ہمارے پرے علاقہ کے عوام کو نقصان اور مشکلات کا سامنا ہوگا کچھ عناصر دانستہ طور پر موجوزہ منڈی سے ہمارے علاقہ کے لوگوں کا نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے اور یہاں اباد لوگوں کو بے گھر اور سینکڑوں کی تعداد میں کھلاڑیوں کو گراونڈوں سے محروم کر رہے ہیں جس کے لئے علاقہ کے عوام تیار نہیں مال مویشی منڈی سے متاثر ہونے والے علاقائی مشران ملک مطیع اللہ خان ، عمر خطاب خان ، کرشن مشینوں کے عامر خان ، حاجی نور امتیاز خان اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اسرار خان بنگش اور عبدالحفیظ قریشی نے پریس کلب بنوں دیگر درجوں متاثرین کے سمیت پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانی مال منڈی 29کنال میں ٹھیک ٹھاک طریقہ سے کام کر رہی ہے کیا ضرورت پیش آئی ہے کہ نئی منڈی کے لئی109کنال اراضی لی جا رہی ہے جس سے علاقہ کے عوام خوش نہیں اُنہوں نے کہا کہ موجوزہ منڈی کیلئے کؤچند سال پہلے 85کنال زمین لی جا رہی تھی جو شاملات پر مشتمل تھی جس پر کسی کو بھی اعتراض نہیں تھا لیکن اس میں مزید وسعت سے یہاں کے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے اور یہ سب ایک سازش کے تحت کیا گیا ہے شہر ی ابادی سے نکالی جانے والی مجوزہ منڈی دوبارہ ایسی جگہ بنائی جا رہی ہے جو ابادی کے درمیان ہوں گی کیونکہ ابادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے دوسری طرف جو زمین ہم دس لاکھ روپے مرلہ کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں اس کی قیمتی دس لاکھ روپے کنال لگائی گئی ہے جس کو ہم ماننے کے لئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کے نقصانات کے پیش نظر ہم عدالت سے حکم امتناعی بھی لے چکے ہیں لیکن انتظامیہ عدالت کے احکامات کو بھی پس پشت ڈال رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجوزہ منڈی جو پچاس کنال میں بھی قائم ہو سکتی ہے کی دوبارہ منصوبہ بندی کی جائے اور اس کی موزونیت کا جائزہ لینے کے لئے انتظامیہ ، متاثرین اور میونسپل کمیٹی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور اگر حکومت نے سینہ زوری کی تو علاقہ کے عوام اور کھیلاڑی بھر پور احتجاج پر مجبور ہوں گے جس سے کوئی بھی نقصان ہوا تو ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..