جلالپور بھٹیاں، صفائی ستھرائی کے لیے جدیدمشینری کی خریداری اور ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر

منگل 7 جولائی 2020 17:34

جلالپور بھٹیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنرحافظ آباد نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت حافظ آباد میں 36کروڑ روپے کی لاگت سے صفائی ستھرائی کے لیے جدیدمشینری کی خریداری اور ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، گلیوں،نالیوں،ٹف ٹائل،اسٹریٹ لائٹس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر چوبیس کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جا چکی ہے جبکہ حافظ آباد سٹی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے 38جدید لوڈر رکشے،ٹریکٹر اور دیگر مشینری بھی خریدی گئی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لوکل پلاننگ بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی،اراکین صوبائی اسمبلی مامون جعفر تارڑ اور میاں احسن انصر بھٹی کے نمائندوں،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ حافظ مبشر الحسن سمیت متعلقہ افسران اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت 36کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،شہر سمیت دیگر مختلف علاقوں میں گلیوں،نالیوں کی تعمیر،سیوریج سسٹم کی بحال،ٹف ٹائل،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر عوامی فلاحی کام تیزی سے جاری ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت میونسپل کارپوریشن حافظ آباد کے لیے 38جدید لوڈر رکشے خریدے گئے ہیں جو گلی،محلوں میں جا کر صفائی ستھرائی اور کوڑا اٹھانے میں مددگار ثابت ہونگے اس کے علاوہ لوڈر ٹریکٹر ٹرالیاں اور دیگر ضروری مشینری بھی خرید جا رہی ہے۔اجلاس میں ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کابھی جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے تین کروڑ روپے کی نئی اسکیمیں بھی شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..