ویٹرنری ہسپتال مانگامنڈی میں ادویات نایاب ہو کر رہ گئیں

ٴْمرکز صحت حیوانات مانگامنڈی بے یارومددگار ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان شہری پریشان

جمعرات 9 جولائی 2020 19:29

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) ویٹرنری ہسپتال مانگامنڈی میں جانوروں کی ادویات نایاب ہوکر رہ گئیں۔محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کا ویٹرنری ہسپتالوں کو جانوروں کی صحت یابی کیلئے ادویات دینا خوابوں کی تعبیر بن کر رہ گیا۔مرکز صحت حیوانات مانگامنڈی ویٹرنری ہسپتال بے یارومددگار ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ڈاکٹری عملہ مال پانی دینے والے مویشی فارموں پر جانوروں کو چیک کرنے جاتے ہیں جبکہ غریب لوگ کے جانور علاج سے قاصر ہوکر موت کی سیاہ کال کوٹھری میں جانے لگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ویٹرنری ہسپتال مانگامنڈی کا فیلڈ میں کام کرنے والا عملہ شہریوں کو جانوروں کیلئے سرکاری ادویات فراہم کرنے کے پیسے بٹور کر لاکھ پتی بن گیا ہے۔کل تانگہ پر بیٹھ کر ہسپتال آنے والا عملہ آج لاکھوں کروڑوں میں کھیل رہا ہے جو کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ لاوارث محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے آفیسران ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے دعوے دار اپنے دفتروں میں بیٹھ کر مفت کی تنخواہیں بٹورنے میں مصروف ہیں۔

جو نہ صرف عوام پر بوجھ بلکہ سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں جس پر مانگامنڈی کے دیہاتی علاقوں کے رہائشیوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے درست علاج نہ ہونے کی وجہ سے مویشی ہلاک ہو رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم پاکستان عرصہ دراز سے مانگامنڈی سول ویٹرنری ہسپتال میں تعینات اور اپنی اجارہ داری چلانے والے کرپٹ عملہ کو فوری نوکری سے برخاست کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹری عملہ اور سٹاف کو سول ویٹرنری ہسپتال مانگامنڈی میں تعینات کیا جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..