لاہور ہائی کورٹ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات تفویض کرنے کانوٹیفکیشن معطل کر دیا

عدالتوں کو مذاق بنائیں اور نہ تماشہ لگائیں، آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کر لیا گیا

جمعرات 9 جولائی 2020 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات تفویض کرنے کے نوٹیفکیشن کومعطل کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جن اتھارٹیز نے نوٹیفیکیشن جاری کیا اور منظور ی دی ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے ،عدالتوں کو مذاق بنائیں اور نہ تماشہ لگائیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے الگ الگ اختیارات ہیں، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرجو آرٹیکل 173 کے سیکشن 3 اور سی پی سی کے سیکشن 14 اور 39 کی خلاف ورزی ہے ،انتظامی افسران کو جوڈیشل اختیارات دینے سے متعلق نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 2 اے اور آرٹیکل 9 کی بھی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق ایگزیکٹو عدلیہ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتی۔استدعا ہے کہ ہائیکورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے 17جون کوجاری کئے گئے نوٹیفکیشن کوکالعدم قرار دینے کا حکم دے ۔ فاضل عادلت نے انتظامی افسران کو جوڈیشل اختیافات سے متعلق نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..