فیصل آباد، مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق،

زہریلی گولیاں کھا کر دو افراد نے خودکشی کرلی،معمولی تناز ع پر نوجوان قتل

جمعرات 9 جولائی 2020 20:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) شہر اور گردونواح میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق، زہریلی گولیاں کھا کر دو افراد نے خودکشی اور جڑانوالہ میں معمولی تنازعہ پر نوجوان کو قتل کر کر دیا گیا۔ آن لائن کے مطابق صبح کھرڑیانوالہ شیخوپورہ روڈ پر سلیمی سی این جی کے قریب ریس لگانے اور موٹرسائیکل سوار بس کی ٹکر لگنے سے دو نوجوان 23 سالہ ذیشان ولد بوٹا اور 30 سالہ فیصل ولد محمود موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 32 سالہ علی اصغر ولد الله رکھا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

دوسرا حادثہ نشاط آباد امتیاز مارٹ کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتاری کے باعث یوٹرن لیتے ہوئے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے 17 سالہ مہروز ولد ارشد زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار 45 سالہ کاشف ولد اشفاق کو طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جھنگ میں پیش آنیوالے ٹریفک حادثہ کے دوران بری طرح زخمی ہو کر الائیڈ ہسپتال لائے جانے والے موچی والا کا رہائشی موہل شہزاد ولد محمد اصغر او رجھنگ کا عبدالرحمن ولد اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

جبکہ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر محمد پورہ کے رہائشی 65 سالہ محمد افضل ولد عبدالمجید اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 23 سالہ عمران ولد نذیر نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ علاوہ ازیں تھانہ جڑانوالہ کے علاقہ 119 گ ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان شہباز وغیرہ نے نوجوان یاسر ولد اصغر کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..