کراچی،ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گاچارپانچ دن تک تیزبارش کاکوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل 20جولائی کے بعد متوقع ہے،شہر میں 24یا 25جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے،ڈائریکٹرموسمیات سردارسرفراز

پیر 13 جولائی 2020 15:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کہ بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل 20جولائی کے بعد متوقع ہے،شہر میں 24یا 25جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں باقاعدہ طور پر بارش کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔

تاہم حالیہ موسم کی وجہ بحیرہ عرب سے چلنے والی تیز ہوائوں کے ساتھ آنے والے بادل ہیں۔سردار سرفرازنے بتایاکہ شہر میں مون سون کا دوسرا سسٹم 17 جولائی سے داخل ہوگا جبکہ موجودہ سلسلے کے تحت آئندہ دو سے تین روز تک صبح اور رات ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب سے شاہراہ فیصل، محمود آباد، بہادرآباد سرجانی، ملیر، خداداد کالونی، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس، کلفٹن اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

رات سے اب تک سرجانی میں 2.4ملی میٹر، بحریہ ٹائون میں 2ملی میٹر، پی اے ایف فیصل اور صدر میں 1ملی میٹر، اولڈ ائیرپورٹ میں 0.2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد اور شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد ہوا کی رفتار 18 سے 40کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چلتی رہیں۔

کراچی میں پیر کی صبح ملیر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، صدر، گرومندر،شارع فیصل اور پی ای سی ایچ ایس سمیت دیگرعلاقوں ہلکی بارش کے بعد حبس کی کیفیت کچھ کم ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل 20جولائی کے بعد متوقع ہے،شہر میں 24یا 25جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے کہاہے کہ بارش اور بوندا باندی کے بعد شاہراہوں پر پھسلن ہے، موٹر سائیکل سوار حادثے سے بچنے کے لیے احتیاط کریں۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ گاڑی والے حضرات اپنی لائن میں رہ کر سفر کو یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ کارساز ،صدر پارکنگ پلازہ،حسن اسکوائر اور راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کا دباو ہے، عملہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے سڑکوں پر موجود ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..