خیبرپختونخوا کے شہری عید پر بارش کا مزہ لیں گے،محکمہ موسمیات

صوبے کے کے میدانی علا قوں میںآج سے بارشوں کے سلسلے کا آغاز متوقع

منگل 28 جولائی 2020 23:34

خیبرپختونخوا کے شہری عید پر بارش کا مزہ لیں گے،محکمہ موسمیات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت تاحال برقرار ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے چند مقامات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے گرمی سے تنگ شہریوں کو عید پر بارش ہونے کی خوشخبری بھی سنا دی ہے ۔واضح رہے کہ ملک کے دیگر صوبوں میں اج کل بارشوں کا زور ہے لیکن خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بدستور گرم اور خشک ہے جس کے نتیجے میں حبس میں اضافہ ہو اہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی بڑھنے کے بعد صوبے کے ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن سمیت میدانی علاقوں میں آج ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ چند ایک علاقوں میں ہوائیں بھی چلیں گی جس سے گرمی کی شدت کم ہو جائیگی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 40 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہا محکمہ موسمیات اہلکاروں نے بتایا کہ بارشوں کا نیا سلسلہ 30 جولائی سے شروع ہوگا اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں چار دن تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونگی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیمرگرہ میں سات ملی میر، بالا کوٹ اور مالم جبہ میں دو،دو جبکہ کاکول میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے صوبے میں بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریسکیو سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہو چکے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا