محکمہ موسمیات کی ایک مرتبہ پر پھر بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ایک مرتبہ پر پھر بارش کی پیشگوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2020ء) گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر بارش کی نوید سنادی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کے بعد شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔

Your Thoughts and Comments