ملک کے مختلف علاقوں میں کل تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) ملک کے مختلف علاقوں میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پربارش کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی / زیریں پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع ، اسلام آباد ، ڑوب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں گوجرانوالہ 53 ، لاہور (ائیر پورٹ 51 ، سٹی 14) ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 34 ، اٹک ، نارووال 33 ، سیالکوٹ (سٹی 41 ، ائیر پورٹ 07) ، اسلام آباد (ائیر پورٹ 25 ، گولڑہ 16 ، بوکرا 14 ، زیروپوائنٹ 11 ، سید پور 07) ، ڈی جی خان ، کوٹ ادو 16 ، راولپنڈی (شمس آباد 10 ، چکلالہ 07) ، قصور 14 ، چکوال 11 ، گجرات 04 ، بہاولنگر 01 ، کشمیر: کوٹلی 30 ، مظفرآباد (سٹی 19 ، ائیر پورٹ 08) ، گڑھی دوپٹہ 18 ، خیبر پختونخواہ میں بنوں 13 ، سیدو شریف ، چیراٹ 10 ، بالاکوٹ 08 ، بلوچستان میں ژوب میں03ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ملک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 46، نوکنڈی 45 اور دادومیں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Your Thoughts and Comments