ملتان میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا، محکمہ موسمیات

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اوراس کے گردونواح میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گاجبکہ گردآلودہوائوں کے چلنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعة المبارک ملتان کادرج حرارت زیادہ سے زیادہ 39.7اور کم سے کم 29.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ ہوا میں نمی کاتناسب صبح آٹھ بجے 72فیصد اور شام پانچ بجے 46فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

Your Thoughts and Comments