لاہور میں مون سون کی مزید موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی، رواں ہفتے کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا

پیر 10 اگست 2020 21:53

لاہور میں مون سون کی مزید موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2020ء) لاہور میں مون سون کی مزید موسلا دھار بارشوں کی پیشن گوئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی، رواں ہفتے کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلسل دوسرے روز بھی موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

دوسرے روزبھی موسلادھاربارش ہونے سے لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی شاہراہوں پر بھی پانی کھڑاہو گیا ۔بارش اور نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر جانے والے ملازمین اور تاجروں کو اپنے کاروبار پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایئر پورٹ ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو ،جی ٹی روڈ، ایک موریہ پل، حاجی کیمپ اور اچھرہ سمیت دیگر مقامات ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے۔

(جاری ہے)

انڈر پاسز اور دیگر شاہراہوں پر بارش کے کھڑے پانی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا ۔ موسلا دھار بارش کے بعد لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیااور بیشتر علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔

جبکہ رواں ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی۔ تیز بارش کے بعد اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ اس صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے الرٹ کیے جا چکے۔ اس سے قبل شدید بارشوں کا سلسلہ کراچی اور سندھ میں موجود تھا، جہاں 4 روز کے دوران طوفانی بارشیں ہوئیں۔ سندھ کے علاوہ بلوچستان میں بھی طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے