حکومت فنکاروں کی فلاح وبہود کے لئے فوری اقدامات کرے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس وقت ملک کے فنکار شدید مالی بحران کا شکار ہیں،زیباشہناز

ہفتہ 15 اگست 2020 00:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) ٹی وی، فلم اور تھیٹر کی سینئر فنکارہ زیبا شہناز نے کہاہے کہ حکومت فنکاروں کی فلاح وبہود کے لئے فوری اقدامات کرے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس وقت ملک کے فنکار شدید مالی بحران کا شکار ہیں، فنکار اس وقت ملک کا سب سے زیادہ مظلوم طبقہ ہے، حکومتی اداروں کو فنکاروں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے۔

وہ حیدرآباد پریس کلب میں پاکستان آرٹسٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں، اس موقع پر آرگنائزیشن کے صدر سلیم گڈو‘ جنرل سیکریٹری دانش مہدی اور سرپرست عبدالصمد نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

زیبا شہناز نے کہاکہ آرگنائزیشن فنکاروں کی فلاحی تنظیم ہے‘ تنظیم نے اپنے طور پر لاک ڈاؤن کے دوران فنکاروں اور ان کے خاندان کے افراد کو علاج ومعالجہ کی سہولتیں اور ادویہ کی فراہمی کے ساتھ مالی مدد بھی کی تنظیم نے محکمہ ثقافت سندھ سے انکاروں کے لئے فنڈز کی تقسیم کے چیک جاری کرائے، زیبا شہناز نے کہاکہ حیدرآباد ایک خصوبصورت اور محبت کرنے والا شہر ہے ماضیمین اسٹیج ڈراموں کے ذریعے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ معاشرتی اصلاح کا کام کیا لیکن موجودہ دور میں کمرشل ازم کی وجہ سے اسکرپیٹ کا تصور ختم ہوتا جارہاہے جس کی وجہ سے اصلاحی پہلو کا فقدان ہوگیا ہے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مشترکہ طور پر جدوجہد کرکے اسٹیج اور ٹھیٹر کو اس کے اصل مقام اور مقاصد پر لائیں ٹٹھیٹر میں بلا جواز ڈانس اور اسکرپٹ کی کمزوری کی وجہ سے میں نے تھیٹر پر کام کرنا بند کردیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا حیدرآباد میں ایشیاء کے سب سے بڑے اوپن ائیر ٹھیٹر کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ٹھیٹر میں نہ تو بجلی اور پانی کی سہولتیں ہیں اوپن ائیرتھیٹر ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے حیدرآباد کے شہریوں کو بامقصد تفریح فراہم کرنے کے لئے اس کی حالت درست کی جائے مہران آرٹس کونسل جو کہ محکمہ ثقافت کے تحت کام کرتا ہے وہان بھی سہولتوں کا فقدان ہے اور کرایہ بھی بہت زیادہ ہے یہ عوامی تفریحی کے مقامات ہیں ان کو عوام کی خاطر سہولتوں کے ساتھ کم کرائے پر دیاجائے تاکہ ان جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پروگرامز اور ڈرامے ہوسکیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..