مسلم لیگ(ن) حیدرآبادکے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں تحریک پاکستان کے اکابرین کی تصاویر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

ہفتہ 15 اگست 2020 00:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے پریس کلب پر منعقدہ تقریب میں تحریک پاکستان کے اکابرین کی تصاویر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ملک و ملت کیلئے دعا کی گئی، مسلم لیگ(ن) حیدرآباد کی مرکزی کونسل کے رکن جمال عارف سہروردی نے تحریک پاکستان کے مسلم لیگ کے قائدین، ایم ایس ایف کے نوجوانوں ، بوڑھوں، بچوں، ماؤں، بہنوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزاد وطن کے قیام کیلئے تاریخی جدوجہد کرتے ہوئے قوم پر نثار ہوگئے، آج ہم 30لاکھ گمنام شہیدوں کے طفیل آزاد وطن میں آزادی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے اکابرین کو یاد رکھتی ہیں جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ برباد ہو جاتی ہیں اور گھاٹے میں رہ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح بغیر کسی مسلک، بغیر کسی فقہ کے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرو دینے میں کامیاب و کامران ہوئے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے ایمان، اتحاد، تنظیم ، یقین و محکم جیسے اصولوں نے غیر مسلم ظلم وجبر کیخلاف 14اگست 1947ء کو رمضان المبارک کی 27ویں شب کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا، پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا اور مسلم قوم کا تشخص ہمیشہ چراغ کی طرح جگمگاتا رہے گا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں نوجوانوں نے پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان