وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہے گا،رات میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہے گا تاہم شام/رات میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام/رات بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، گلگت بلتستان، بلو چستان اورپنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 32، دیر (اپر02، لوئر 02) سندھ میں کراچی ( سرجانی 28، گلشن حدید 14، نارتھ کراچی 03، ناظم آباد، گلستان جوہر، سعدی ٹائون، مٹ کمپلکس کراچی 01)، پنجاب میں نورپورتھل 04 ، گلگت بلتستان میں بگروٹ کے مقام پر 02 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 44، دادو اور سکھر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Your Thoughts and Comments