محکمہ موسمیات اقوام متحدہ اور عالمی بینک کے تعاون سے دو منصوبوں پر کام کررہا ہے‘ ڈاکٹر خالد ملک

اگست کے مہینے میں 20فیصد اضافی بارش ہونے کے خطرے کے بارے میں خبردار کر دیاتھا‘ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

جمعہ 18 ستمبر 2020 11:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹراورترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی نظام میں تبدیلی سے قدرتی موسم متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں سندھ خصوصاً کراچی میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی۔سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امسال جون میں سندھ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اگست کے مہینے میں 20فیصد اضافی بارش ہونے کے خطرے کے بارے میں خبردار کر دیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کراچی کا نکاسی آب کا نظام اتنا مضبوط نہیں تھا کہ وہ 600 ملی میٹر بارش کا مقابلہ کرسکتا جس کی وجہ سے شہر میں شدید سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ڈاکٹر خالد ملک نے کہا کہ پاکستان کا محکمہ موسمیات دو منصوبوں پر کام کررہا ہے،پہلے منصوبے کے لئے فنڈز اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام فراہم کرے گا جس کا مقصد برفانی تودوں اور وادیوں میں موجودہ صورتحال کی نگرانی اور گلگت اور خیبرپختونخوا ہ میں پیشگی خبردار کرنے کے نظام کی تنصیب ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دورانیے کے دوسرے منصوبے جس کے لئے فنڈز عالمی بینک فراہم کرے گا اس سال کے آخر میں شروع ہوگا جس کے تحت پاکستان میںریڈار سسٹم نصب اور موسم سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی