تلونڈی بھنڈراں ،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے

اتوار 20 ستمبر 2020 18:00

تلونڈی بھنڈراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ تھانہ قلعہ کالر والا کی حدود جھاڑ پیر دربار کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر چوہدری محمد بوٹا بھنڈر موضع فتح والی سے پچاس ہزار کے قریب نقدی،موبائل اور قیمتی کاغذات چھین لیے یاد رہے ناروال مریدکے روڈ پر کئی دنوں سے شہریوں سے نقدی موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی چھین لیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کو پولیس جلد از جلد گرفتار کر کے ان سے لوٹا ہوا مال واپس کروایا جائے اور ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu