مشیر وزیراعلیٰ آصف محمود کو میانوالی کی خوبصورتی میں اضافے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

ضلع میں سیاحتی و تفریحی سہولتوں کی فراہمی، میانوالی شہر کی خوبصورتی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے، چیئرمین پی ایچ ایز پنجاب

اتوار 20 ستمبر 2020 19:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز پنجاب و مشیر وزیراعلیٰ آصف محمود کو میانوالی کی خوبصورتی میں اضافے کی ذمہ داری سونپ دی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر آصف محمود نے اتوار کو میانوالی، عیسیٰ خیل اور کالاباغ کا دورہ کر کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

انہوں نے میانوالی کی خوبصورتی کے مجوزہ پلان، ضلع کے مختلف مقامات پر سیاحتی و تفریحی سہولیات کی فراہمی اور دیگر امور سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر محمد عابد اور دیگر متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی۔ مشیر وزیراعلیٰ نے سرگودھا موڑ انٹری پوائنٹ، وتہ خیل چوک، جہاز چوک، ڈریم لینڈ پارک، کشمیر پارک، سابق میلہ منڈی میویشیاں اراضی پر مجوزہ فیملی پارک سائٹ، داؤد خیل کے ساتھ دس ہزار پل، جناح یبراج سے متصل پارک ایریا کوٹ چاندنہ اور عیسیٰ خیل میں تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مجوزہ سائٹس کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میانوالی میں سیاحتی و تفریحی سہولتوں کی فراہمی اور میانوالی شہر کی خوبصورتی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ ضلع میانوالی فطری حسن سے مالا مال ہے۔ نمل جھیل، کالاباغ، جناح بیراج، چشمہ بیراج اور دریائے سندھ سے متصل کئی ایک ایسے مقامات ہیں جنہیں اپ گریڈ کر کے نہ صرف میانوالی بلکہ پنجاب کے عوام کو سیر و تفریح کی معیای سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ کے ان اضلاع میں جہاں سے نہریں گزررہی ہیں کی بیوٹیفکیشن کے لئے خصوصی کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہ ضلع میانوالی میں سیاحت کو فروغ دے کر بیروزگاری میں کمی اور خوشحالی میں اضافہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے مشیر وزیراعلیٰ کو بیوٹیفکیشن پلان اور سیاحتی و تفریحی سہولتوں پر بریفنگ دی۔ آصف محمود نے ڈپٹی کمشنر کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ حکومت پنجاب تمام قابل عمل منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..