زخمی نوجوان کی مدد نہ کرنے پر تھانہ چوہنگ کے سب انسپکٹر اور انچارج ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے خلاف مقدمہ درج، حوالات میں بند

ہمارا کام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، پولیس کی طرف ایسا افسوسناک رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، سی سی پی او عمرشیخ

اتوار 20 ستمبر 2020 19:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے شہری کی فوری مدد نہ کرنے پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار کرواتے ہوئے ان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب محمد علی جاوید نامی شہری سے دو پیدل سوار ڈاکووں نے واردات کی شہری کو چاقو کے وار سے زخمی کرکے نقدی، لیپ ٹاپ اور دیگر ضروری کاغذات لے کر فرار ہوگئے، زخمی شہری محمد علی واردات سے کچھ فاصلے پر قائم ناکہ ٹھوکر نیاز پر مدد کیلئے پہنچا تو ناکہ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر زبیر عبداللہ نے مدد کی بجائے شہری کو تھانہ چوہنگ رابطہ کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد تھانہ چوہنگ کی پٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد عالم نے بھی زخمی شہری کی مدد نہ کی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او محمد عمر شیخ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو تھانہ چوہنگ کی حوالات میں بند کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سی سی پی او لاہور نے ایس پی مجاہد اسکواڈ راشد ہدایت کو آفس طلب کر لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، پولیس کی طرف ایسا افسوسناک رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی بھی صورتحال میں شہریوں کی فوری مدد کی جائے۔

سی سی پی اوکا تمام افسران و اہلکاروں کو واضح پیغام بھی دے دیا۔ علاوہ ازیں سی سی پی او نے تین روز قبل صبح سویرے پولیس ریسپانس چیک کرنے کیلئے عام شہری بن کر ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے مدد مانگی، چوکی ہلوکی کی پٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل بلال نے مدد کی بجائے سی سی پی او لاہور کو کہاکہ یہ ان کی حدود میں نہیں آتا لہذا آپ تھانہ کاہنہ رابطہ کریں، جس پر سربراہ لاہور پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل بلال سے راہنمائی کیلئے رنگ روڈ ہیلپ لائن اور تھانہ کاہنہ کے نمبرز بھی مانگے جس پر پٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل بلال نے مدد اور راہنمائی کی بجائے دوبارہ 15 پر کال کرکے نمبرز لینے کا مشورہ دے دیا اور گائیڈ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا، ڈیوٹی پر موجود اہلکار کی طرف سے بے حسی کا مظاہرہ کرنے پر سی سی پی او عمر شیخ نے ہیڈ کانسٹیبل بلال کو تھانہ کاہنہ کی حوالات میں بند کروا کے مقدمہ بھی درج کروا دیا۔

سربراہ لاہورپولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کا ہے فرض، مدد آپ کی کے نعرہ کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کی بروقت دادرسی نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..