حافظ نعیم الرحمن کاسندھ ‘ کراچی بار ایسوسی ایشنز اور آرٹس کونسل کے عہدیداران سے رابطہ ‘ حقوق کراچی مارچ میں شرکت کی دعوت

ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے ’’حقوق کراچی مارچ ‘‘ کے سلسلے میں سندھ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری حسیب جمالی ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے ملک اور آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سے رابطہ کیا اور حقوق کراچی مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

جس پر ان شخصیات نے شکریہ ادا کیا اور شہر کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu