حیدرآباد میں آنے والا وقت پاک سرزمین پارٹی کاہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں،مصطفی کمال

مردم شماری صحیح نہ ہونے کی وجہ سے ہماری سیٹیں کم ہیں۔اگر مردم شماری صحیح کردی جائے تو وزیراعلیٰ ہمارا آسکتا ہے۔ اگر پیپلزپارٹی ایم کیوایم کو دو وزارتوں کی پیشکش کردے تو آج یہ دونوں بھائی بھائی ہوجائیں گے،چیئرمین پی ایس پی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں آنے والا وقت پاک سرزمین پارٹی کاہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں، مردم شماری صحیح نہ ہونے کی وجہ سے ہماری سیٹیں کم ہیں۔اگر مردم شماری صحیح کردی جائے تو وزیراعلیٰ ہمارا آسکتا ہے۔ اگر پیپلزپارٹی ایم کیوایم کو دو وزارتوں کی پیشکش کردے تو آج یہ دونوں بھائی بھائی ہوجائیں گے۔

وہ حیدرآباد کے علاقے پھلیلی تانگہ اسٹینڈ چوک پر ریلی سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی، حفیظ الدین، ضلعی صدر ندیم قاضی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی کے میئر نے 125 ارب روپے خرچ کئے ان کی لوٹ مار کا وائٹ پیپر جاری کریں گے ، ان کے کالے کرتوت اتنے زیادہ ہیں کہ ان کے ثبوت جمع کرکے ہم تھک گئے ہیں، ہمیں حساب چاہئے ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں سندھ کے نوجوانوں، دانشوروں، صحافیوں کو کہتا ہوں کہ وہ پیپلزپارٹی کو سمجھائیں پیپلزپارٹی مہاجروں کے ساتھ تعصب کی بنیاد پر عمل کررہی ہے انہیں ملازمتیں اور تعلیم نہیں دی جارہی ہیں اور نہ ہی ان کے علاقوں سے کچرا اٹھایا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ میں مہاجروںسے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ تمہارے ساتھ جو استحصال کررہا ہے وہ سندھی نہیں بلکہ پیپلزپارٹی ہے ، پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی یہی کیا ہے ، تھر میں جو بچے مررہے ہیں وہ بھی سندھی ہیں ، ہسپتالوں میں سندھی بولنے والوں کو بھی ادویات نہیں مل رہی ہے یہ سب ظلم سندھی نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کررہی ہے ، پیپلزپارٹی جو ظلم مہاجروں کے ساتھ کررہی ہے وہی سندھیوں کے ساتھ کررہی ہے۔

میں سندھیوں کو دشمن بناکر مہاجروں کو خوش نہیں کرسکتا کیونکہ اس کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا جو صوبے کا نعرہ لگارہے ہیں انہیں صوبہ نہیں بنانا بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت سب کچھ کرایا جاتا ہے ، لوگ جذباتی ہوکر دھرتی ماں کو توڑنے اور دھرتی ماں کو بچانے میں لگ گئے ہیں اور یہ جماعتیں اپنی کرپشن کو چھپالیں ، انہوں نے کہاکہ آج ایم کیوایم جو صوبے کا نعرہ لگارہی ہے اگر یہی پیپلزپارٹی ان کو دو وزارتوں کی پیشکش کردے تو پھر یہ سب بھول جائیںگے ، ہم نے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے ، ہم جو انجکشن لگارہے ہیں اس سے ہی لوگ صحت یاب ہوںگے ، چار سالوں میں ہم نے جو بات کی ہے اس میں ہمارا زیر زبر کا بھی فرق نہیں آیا ، ہم نے کوئی یوٹرن نہیں لیا ، انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ہم حیدرآباد اور کراچی میں کسی اور سانحہ کا انتظار کررہے ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں ، ان کرپٹ لوگوں کے پیچھے کوئی نوجوان اپنی جان دینے کو تیا رنہیں ہے۔

ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ اب کتنے شہداء کے قبرستان اور بناؤ گے ، جو اختیارات اور وسائل وزیراعلیٰ سندھ کو ملے ہیں وہ نچلی سطح تک بھی دیئے جانے چاہئیں۔ مردم شماری صحیح نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کی سیٹیں کم ہوئی ہیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..