گیس پریشر میں کمی کے باعث کے الیکٹرک کی پیداواری صلادحیت متاثر،250سے 300میگا واٹ کی کمی کا سامنا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے گیس پریشر میں کمی کے باعث ، پاور یوٹیلیٹی کو بجلی کی پیداوار میں مشکلات درپیش ہیں۔ گیس کی مطلوبہ مقدار مکمل طور پر دستیاب ہے تاہم،ایسے وقت میںجب بجلی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے ،گیس پریشر میں کمی کے باعث 250سے 300میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے ۔

گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث ، کورنگی اور سائٹ میںقائم، گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس مکمل طور پرفعال ہونے کے باوجود اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام کرنے سے قاصر ہیں ۔اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ، پاور یوٹیلیٹی نے قلیل المدتی بجلی کی طلب پوری کرنے کیلئے مطلوبہ گیس پریشر پر آر ایل این جی کی فراہمی کی درخواست کی ہے اور اس حوالے سے منظوری کی منتظر ہے۔

(جاری ہے)

اسی کے ساتھ، پاور یوٹیلیٹی نے وفاقی حکومت سے نیشنل گرڈ کے موجودہ این کے آئی اور جامشوروانٹر کنکشنز سے 800میگا واٹ تک سپلائی بڑھا نے کی درخواست کی ہے ۔کے الیکٹرک کے فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس اپنی پوری استعداد پر کام کررہے ہیں۔کے الیکٹرک نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس پریشر میں مسلسل کمی کے باعث شہر کے تمام رہائشی طبقات سمیت صنعتی صارفین کو بھی اضافی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو سماجی و معاشی چیلنج کا باعث بن سکتی ہے۔پاور یوٹلیٹی ، اس مشکل وقت کے دوران وفاقی حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون پر شکرگزار ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر