۰ 8اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں جلسہ عام نااہل وزیراعظم کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا،عوامی نیشنل پارٹی

rپشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ پی بی 18 پشین کے صدر ڈاکٹر جعفر ڈاکٹر حیات نثار احمد پروفیسر حاجی لالک وسیم خان نے کلی مغٹیان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام8اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں جلسہ عام اور اس میں مرکزی قیادت کی شرکت سے ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے راہ ہموار اور سلیکٹیڈ نااہل وزیراعظم کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا اس وقت ملک نااہل حکمرانوں کی وجہ سیعالمی تنہائی کا شکار ہے نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف ایک انتقامی ادارے کے طور پر استعمال میں لایا جارہاہے عدلیہ اور میڈیا زیر عتاب رکھ کر آزاد منش صحافیوں کو قید و بند معزز ججوں کی میڈیا ٹرائل نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت ہے انہوں نے کہا کہ 8اکتوبر کا جلسہ صوبے کی سیاسی صورتحال پر دوررس اثرات کا حامل رہیگا کارکن اس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں

Your Thoughts and Comments