وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فورسز کے کشمیریوں کے خلاف مظالمکو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،شہریار آفریدی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین ، شہریار خان آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فورسز کے کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گنوں کے استعمال اور ان کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل سے اپنے خطاب میں بھارتی آر ایس ایس کی زیرقیادت ہندوستان کی دہشت گرد حکومت اور اس کے ریاست جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضے کو دوبارہ رد کردیا۔

شہریار آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی قابض فوجیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جن جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں عمران خان نے ان پر روشنی ڈالی ہیاور عالمی ادارہ سے اس کے خلاف تعزیراتی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

Your Thoughts and Comments