پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے اقوام وعوام کو ہر قسم کی مشکلات سے نجات کی جانب بنیاد ثابت ہوگی،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع پشین

تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،بیان

پیر 19 اکتوبر 2020 23:51

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع پشین کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے اقوام وعوام کو ہر قسم کی مشکلات سے نجات کی جانب بنیاد ثابت ہوگی اور اس تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پی ڈی ایم ضلع پشین کے اجلاس کے انعقاد کے بعد جاری کردہ بیان میں کیا گیا ہے ۔

پی ڈی ایم کا اجلاس عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ کی زیر صدارت باچا خان مرکز پشین میں منعقد ہوا۔ جس میں25اکتوبرکے جلسے کی کامیابی کیلئے مختلف امور اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور فیصلے کیئے گئے اور کمیٹی تشکیل دی گئی۔ بیان میں پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ او رکراچی کے کامیاب جلسوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پی ڈی ایم کی تحریک کے ساتھ عوام کی وابستگی کا ثبوت قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ غریب عوام کو ہر شعبہ زندگی میں سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے ، بدترین مہنگائی بیروزگاری اور غربت نے جھکڑ کررکھا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی آزادانہ شفاف انتخابات ،حقیقی جمہوریت کی بحالی ، آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، اور مہنگائی وبیروزگاری کیخلاف جدوجہد قابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان ، علی محمد کلیوال ، حاجی اکبر ، نصیر ننگیال ،جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبدالکریم ، پیپلز پارٹی کے نادر خان کاکڑ ، مسلم لیگ ن کے علی اللہ اور اے این پی کے اصغر خان ترین ، عبید اللہ عابد، صادق کاکڑ اور عبدالباری کاکڑ نے شرکت کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..