حکومت مخالف تحریک حکومت کے خاتمہ پر ہی ختم ہو گی ، آئین میں حکومت کی تبدیلی اور خاتمہ کے تمام ذرائع موجود ہیں،لیا قت بلوچ

پیر 19 اکتوبر 2020 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومت مخالف تحریک حکومت کے خاتمہ پر ہی ختم ہو گی ۔ آئین میں حکومت کی تبدیلی اور خاتمہ کے تمام ذرائع موجود ہیں ۔ عمران خان حکومت نااہل ، ناکام اور عوام دشمن ہے ۔ جو حکمران غرور ، تکبر ، گھمنڈ کا شکار ہوں ، خوف خدا اور جوابدہی کا احساس ہی نہ ہو تو ملک بڑے بحرانوں سے دوچار ہوتے ہیں ۔

مہنگائی ، بے روزگاری ، افراط زر ، پیداوار ی لاگت ناقابل برداشت ہو گئی ہے ۔ زراعت ، صنعت ، تجارت کا پہیہ جام اور افراتفری کا شکار ہے ۔ ریاستی ادارے اور سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ نااہل اور ناکام حکومتو ں کا زیادہ دیر سہارا نہیں بنتی۔ اس بحران کا حل جمہوری قوتیں خود نکال لیں وگرنہ تیسر ی قوت ہمیشہ کی طرح اپنا کھیل کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ساتھ گلگت بلتستان کے مسئلہ پر اجلاس میں فوج کے سربراہ نے سب کو واضح وارننگ دے دی تھی ۔

لاہور میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اتحادوں اور متحدہ اپوزیشن میں کردار ادا کیالیکن اتحادوں کے پارٹنرکسی نہ کسی شکل میں پردہ کے پیچھے ، محلاتی سازشوں کا حصہ بن جاتے رہے اور عوامی ارمانوں کا خون ہوا ۔جماعت اسلامی ظلم و جبراور عوام دشمن نظام کے خاتمے کے لیے مسلمہ ملک گیر اپوزیشن پارٹی ہے ۔

نظام مصطفیٰؐ ،اسلامی معاشی نظام کے قیام اور مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت کے خلاف جماعت اسلامی مفادات سے بالاتحریک چلائے گی ۔ عوام کو قائل کریں گے کہ آزمائے مہروں کو مسترد کریں ۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے جماعت اسلامی کی ملک گیر منظم ، بااعتماد اور امانت و دیانت کے پیکر کارکنان کی طاقت پر اعتماد کریں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ افواج پاکستان قومی ادارہ ہے ۔

افسروں ، جوانوں کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربانیاں قابل فخر ہیں ۔ تنازعہ اور اختلاف صرف یہ ہے کہ ریاستی ادارے قومی سیاسی انتخابی محاذ کو نہ سنبھالیں اور نہ ہی انتخابی نتائج کو کنٹرول کریں ۔ عوام کا آزادانہ ماحو ل میں اپنی قیادت کا حق تسلیم کیا جائے ۔ دنیا بھر کے جمہوری ملکوں میں یہ کشمکش جاری رہی ، بالآخر عوام کامیاب ہوئے ۔

حکمران ہمیشہ مخالفین کو غدار ، ملک دشمن قرار دیتے رہتے ہیں یہ کار بے کار ہے ۔ دریں اثنالیاقت بلو چ نے آتش زد گی سے متاثرہ حفیظ سنٹرکے دورہ کے موقع پر تاجروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے نقصان پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کا واقعہ بڑا المناک ہے ۔دنیا میں کسی بھی ناگہانی آفت اور آگ بجھانے کے لیے جدید مشینری اور سائنٹیفک آلات استعمال ہورہے ہیں جبکہ پاکستان میں برسوں پرانے روایتی طریقے ہی اپنائے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کرونا سے ملکی معیشت کا پہلے ہی بیڑا غرق ہوچکا ہے ،آتش زدگی سے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا،آتشزدگی سے تاجروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ، لہٰذا حکومت ، مالیاتی ادارے ، بنکس تاجروں کے ساتھ مالی تعاون کریں اور ان کا بازو تھامیں تاکہ تاجر طبقہ اپنے پائوں پر دوبارہ کھڑا ہوسکے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش  کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات