فیصل آباد:سی پی او نے ضلع بھر میں ڈکیتی راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے تھانوں کی سطح پر مشتعل ناکے لگانے کے احکامات جاری کردیئے

منگل 20 اکتوبر 2020 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) سی پی او نے ضلع بھر میں ڈکیتی راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے تھانوں کی سطح پر مشتعل ناکے لگانے کے احکامات جاری کردیئے۔رات 8بجے تا 12بجے رات ناکہ بندیوں پر مامور 523پولیس افسران وملازمین فرائض سرانجام دینگے۔

(جاری ہے)

ایس پیز اور ڈی ایس پیز ناکہ بندیوں پر عملدرآمد کروانے کے ذمہ دار ہونگے جبکہ ضلعی پولیس کے 7سب انسپکٹرز‘79اسسٹنٹ سب انسپکٹرز‘ 37ہیڈ کانسٹیبل اور 400کانسٹیبلان کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں سی پی او کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے اور ڈکیتی راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے ہر تھانے کی سطح پر اہم شاہراہوں پر آج سے مستقل ناکے لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اور ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات پر سیاسی‘ مذہبی ‘کاروباری حضرات جو ہٹ لسٹ پر ہیں ان کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسلحہ کی نمائش پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ۔

نفری کیلئے متعلقہ تھانہ جات‘پولیس لائن وایلیٹ فورس کو استعمال میں لایا جائے،

Browse Latest Weather News in Urdu