لاہور: حفیظ سنٹر میں ویرانیوں کے ڈیرے

ضلعی انتظامیہ حفیظ سنٹر کے متاثرہ فلورز کو قابل استعمال ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے دس روز بعد کلیئرنس دے گی

منگل 20 اکتوبر 2020 20:10

لاہور: حفیظ سنٹر میں ویرانیوں کے ڈیرے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ میں واقع حفیظ سنٹر جس میں چار روز قبل بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی تھی میں تاحال ویرانیوں کے ڈیرے موجود ہیں ،بتایا گیا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ حفیظ سنٹر کے متاثرہ فلورز کو قابل استعمال ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے دس روز بعد کلیئرنس دے گی جبکہ منگل کے روز بھی عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور سے دھواں نکلتا رہا اور مذکورہ دو فلوروں پر کولنگ کا عمل جاری رہا ،خوفناک آتشزدگی سے متاثرہ حفیظ سینٹر تیسرے روز بھی سیل رہا اور کسی کوبھی اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی ، دس روز میں فٹنس رپورٹ آنے کے بعد بحالی کے عمل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا ۔

اتوار کے روز خوفناک آتشزدگی سے تباہ ہونے والے حفیظ سینٹر میں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے پلازے کو مکمل سیل رکھا گیا ہے اور اس کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کر کے کسی کوبھی اندر جانے کی اجازت نہیں ۔ ایمر جنسی کی کسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متاثرہ عمارت کے اطراف میں ریسکیو کی گاڑیاں تاحال موجود ہیں ۔دوسری طرف مین بلیوارڈ بھی تاحال بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامنا ہے اور ٹریفک کیلئے متبادل راستے دیئے گئے ہیں ۔

صدر حفیظ سنٹر ملک کلیم کے مطابق ہمیں بتایا گیا کہ پلازے کی انسپکشن کے لئے دس روز درکار ہیں اور فٹنس رپورٹ آنے کے بعد بحالی کے عمل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے منگل کے روز عمارت کا دورہ کیا جہاں فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے آگ لگنے کی وجوہات تلاش کرنا شروع کردی ہے۔ مزید برآں حفیظ سنٹر کے متاثرہ دکانداروں نے فوری طور پر اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے حفیظ سنٹر کے قریب واقعہ پلازوں کی دکانیں کرائے پر حاصل کرلی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..