پشین ، ہمارے اکابرین کا بیانیہ اب تمام ملک کے اقوام وعوام کا بیانیہ بن چکا ہے،رہنما پشتونخواملی عوامی پارٹی

منگل 20 اکتوبر 2020 23:55

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہمارے اکابرین کا بیانیہ اب تمام ملک کے اقوام وعوام کا بیانیہ بن چکا ہے اور پی ڈی ایم کا یہ بیانیہ ملک اور اس کے اقوام وعوام کو ہر قسم کے بحرانوں اور مشکلات سے نجات کا ذریعہ ثابت ہوگا ملک کی سیاسی جمہوری تحریکوں میں پشتونخوامیپ کا کردار ہمیشہ درخشاں رہا ہے اور اب بھی پی ڈی ایم کی تحریک میں فعال کردار ادا کریں گے پشتونخوامیپ کا گناہ سچ کی سیاست ہے جو کسی بھی صورت قوم کے سیاسی ، معاشی ، ثقافتی مفادات پر سودا بازی نہیں کرتی ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی ، مرکزی سیکرٹری عبدالرئوف لالا، مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری وضلعی سینئر معاون سیکرٹری سید شراف آغا نے ضلع پشین کی ضلعی کمیٹی کے توسیعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پارٹی کے ضلعی سیکرٹری محمد عیسیٰ روشان نے کی اجلاس میں صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان‘ صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز یوسف خان کاکڑ‘علائوالدین خان کولکوال‘ مرکزی کمیٹی کے رکن سید لیاقت آغا، ضلع پشین کے ضلعی ایگزیکٹوز، ضلعی کمیٹی کے اراکین ، علاقائی کمیٹیوں کے اراکین ، ابتدائی یونٹوں کے عہدیداروں اور فعال کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں 25اکتوبر کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اور اس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا مقررین نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے سیاسی ویژن ، فکر جدوجہد اور قربانیوں پر تاریخ نے مہر تصدیق ثبت کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس ملک کو چلانے کیلئے جن اصولوں کو اپنانے کی نشاندہی کی تھی اور ان اصولوں کے تحت جدوجہد کرتے رہے وہی اصول اب تمام ملک کے عوام کا بیانیہ بن چکا ہے جنہیں پارٹی قائد محمودخان اچکزئی سالہا سال سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بیان کرتے رہے ہیں کہ ملک میں آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی سپرمیسی ، شفاف غیر جانبدرانہ انتخابات ، قوموں کی برابری ، ملک کے اقوام وعوام کو ان کے وسائل پر اختیا ددینے اور ان کی مادری زبانوں کے احترام جیسے نکات پی ڈی ایم کا بیانیہ بن چکاہے اور یہ تمام ملک کے اقوام وعوام کی خوشی قسمتی ہے کہ پی ڈی ایم نے ایک واضح پروگرام کے ساتھ آگے آکر جدوجہد شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کی جدوجہد اعلیٰ انسانی ، اسلامی اقدار اور اصولوںپر مبنی ہے اور کسی سے رنگ ، نسل ، زبان ، فرقہ ومذہب کی بنیاد پر نفرت نہیں کرتے اور نہ ہی ہمارا کسی ادارے کے ساتھ جھگڑا ہے بلکہ اس ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے لازمی ہے کہ ملک کا ہر ادارہ ملکی آئین کے پابند ہو گا اور انہیں اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینی ہونگی انہوں نے کہا کہ دنیا کے اقوام کی قطار میں سیالی ، برابری اور اپنے وسائل پر اختیار کے ساتھ جینا ہمارا بھی حق ہے اور یہ ممکن نہیں کہ اسلام آباد کا پاکستان ترقی وخوشحالی اور پر امن زندگی کا ذریعہ ہو اور ہمارے وطن میں درپدری ، غربت ، پسماندگی ، جہالت مسلط ہو انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں او رکارکنوں نے اپنی صلاحیتوں کو دوبالا کرنا ہوگا اور پارٹی فعالیت میں کبھی بھی غفلت نہیں کرنی ہوگی بلکہ پارٹی کو وسیع اور منظم کرنے میں مزید تیزی پیدا کرنی ہوگی انہو ںنے کہا کہ ہمارا رشتہ وطن دوست ، عوام دوست فکر اور ویژن کا ہے اور ہمارے لیئے تمام پشتون افغان برابر ہے اور ہم سب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہدف ملک میں شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد حقیقی جمہوریت کی بحالی ، آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا ہے اور پی ڈی ایم اس میں ضرور کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات ہم جیت چکے تھے لیکن واضح طور پر زر وزور اور بدترین دھاندلی کے ذریعے ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا لیکن ایسے ناروا اور غیر جمہوری رویوں سے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا بلکہ غیور عوام کی حمایت اب بھی ہمیں حاصل ہے

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے