خیبر پختونخوا میں کرونا مریضوں کی تعداد 48 ہزار سے زائد ہو چکی،صوبائی وزیر محنت

جمعہ 4 دسمبر 2020 17:52

اسلام آباد۔4دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) :خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن ناکام ایجنڈے پر کام کر رہی ہے وہ عوام کو سڑکوں پر لاکر مروانا چاہتی ہے۔ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ہے کہ کرونا پھیلے اور معیشت بیٹھ جائے لیکن یہ صورتحال نہیں آنے دیں گے۔ جو بھی کرونا پھیلانے کا باعث بنے گا ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم انتشار کی سیاست کر رہی ہے اس وقت پوری دنیا کرونا سے لڑ رہی ہے۔ عمران خان پوری کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت اور عوام دونوں کو بچائیں، لیکن دوسری طرف اپوزیشن غیر سنجیدہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور جلسوں سے حکومتیں نہیں گرتیں نہ حکومت پر کوئی فرق پڑتا ہے لیکن عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے عوام کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈیمک ایکٹ کے تحت ان کے خلاف عوام کو اکسانے اور کرونا پھیلانے پر سخت کارروائی کریں گے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرونا مریضوں کی تعداد 48 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ بڑے بڑے ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کے لیے بیڈز ختم ہوچکے ہیں یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ہمیں ہوش کے ناخن لینے ہونگے۔ اپوزیشن جو کھیل کھیل رہی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر