اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت نہیں بلکہ معیشت کمزور ہوگی، طاہر ملک

حکومتیں آنی جانی چیز ہیں، اس ملک نے ہمیشہ قائم رہنما ہے۔ اپوزیشن ملک کو نقصان نہ پہنچائے،رہنما تحریک انصاف

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت نہیں بلکہ معیشت کمزور ہوگی،کیونکہ کورونا وباء سے عوام کی جانوں کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی نقصان ہوگا۔ حکومتیں آنی جانی چیز ہیں، اس ملک نے ہمیشہ قائم رہنما ہے۔ اپوزیشن ملک کو نقصان نہ پہنچائے۔یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر آئے ہوئے پارٹی کارکنان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

طاہر ملک نے مزیدکہا کہ اپوزیشن جماعتیں زاتی مفاد کے پیش نظر ایک پیچ پر ہیںاور ملک و قوم کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔کورونا ایک جان لیوا وائرس ہے یہ جانتے ہوئے اپوزیشن اراکین عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔طاہر ملک کا نوجوانوںکے حوالے سے حکومتی کارکردگی سے متعلق کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نوجوانوں کا کامیاب اور ہنر مند بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام اب تک کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس میں نوجوانوں کو تعلیم کے لئے انٹرنشپ، کاروبار کے لئے قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان انسان دوست وزیر اعظم ہیں۔موسم سرما میں غریبوں کے خیال کے پیش نظر تمام صوبوں میں لوگوں کے لئے پناہ گاہیں بنائی ہیں تاکہ کوئی بھی شخص سڑک کنارے سردی میں نہ سوئے۔

پی ٹی آئی کے دل میں عوام کا درد ہے۔ شہر کراچی کی تعمیر و ترقی کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ سابق میئر کو فنڈز نہ دینا پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی بد نیتی تھی جو کام یہ میئر سے کروا سکتے تھے وہ نہیں کروایا۔ پہلے پیپلز پارٹی فنڈز اس لئے نہیں دیتی تھی کیونکہ ان کی شہر میں حکومت نہیں تھی۔ وہی کام اب ایڈمنسٹریٹر کیسے کررہے ہیں جب فنڈز نہیں ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان اپنے وعدوں پر قائم ہیں اور اپنے تمام وعدوں کی تکمیل باری باری کرینگے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..