لاہورجلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان ہوگا، محمد زبیر

حکومتی وزرا اورمعاونین کومہنگائی اوربیروزگاری کی فکرنہیں،حکومتی وزرا بی آرٹی پشاوراورچینی کاجواب کیوں نہیں دیتے، انٹرویو

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ لاہورجلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان ہوگا، حکومتی وزرا اورمعاونین کومہنگائی اوربیروزگاری کی فکرنہیں،حکومتی وزرا بی آرٹی پشاوراورچینی کاجواب کیوں نہیں دیتے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ لاہور مسلم لیگ (ن )کا گڑھ ہے،لاہور میں ہم نے شوآف پاور کرنا ہے،لاہورجلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومتی وزرا اورمعاونین کومہنگائی اوربیروزگاری کی فکرنہیں،حکومتی وزرا اورمعاونین کی ساری توجہ ن لیگ ہوتی ہے،اسحاق ڈار کے انٹرویو سے قبل اطلاع نہیں تھی۔کسی کے بعد ٹیکس کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوںنے کہاکہ ہماراووٹرآج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہابجلی کے منصوبے مکمل کرنے کی وجہ سے کرنٹ اکانٹ خسارے میں گیا،عمران خان نے کہاکہ بجلی ضرورت سے زیادہ موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت میں بجلی کی پیداوارمیں اضافہ نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی سستی ہوئی تونہیں خریدی گئی،مہنگی ہوئی توخریدی۔ انہوںنے کہاک ہحکومتی وزرا بی آرٹی پشاوراورچینی کاجواب کیوں نہیں دیتے۔

Browse Latest Weather News in Urdu